5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھوک کی اشتہا میں کمی پیدا کرنے والا کیمیکل دریافت کر لیا گیا
جنگ نیوز -
مانچسٹر . . . سی ایم ڈی . . . برطانیہ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدانوں نے ایک ایسا کیمیکل دریافت کرلیا ہے جو بناء بھوک کے کھانے کی اشتہا میں کمی کرے گا۔انسانی جسم میں قدرتی طور پر پایا جانے والا یہ کیمیکل بناء بھوک کے صرف مسرت کی غرض سے کھانے کی اشتہاء ختم کرتا ہے۔Hemopressinنامی یہ کیمیکل دماغ کے ایسے حصوں کو نشانہ بناتے ہوئے کھانے سے روکتا ہے جو انتہائی مرغوب غذاؤں کو دیکھ کر بھوک چمکاتے ہیں۔اس کیمیکل سےRimonabantنامی ایک دوا پہلے ہی تیار کی جاچکی ہے جو بھوک اورزائد کھانے کی طلب ختم کرکے موٹاپے کی سطح میں واضح کمی لانے میں بیحد فائدے مند ثابت ہوچکی ہے۔نئے دریافت شدہ اس کیمیکل کی مدد سے اب ایسی ادویات کی تیاری میں معاونت ملے گی جوکئی کلوگرام وزن کم کرنے کے لیے موافق ہونگی۔