5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سعودی نو جوان نے22زندہ بچھو کھا کر عا لمی ریکا رڈ قائم کر دیا
جنگ نیوز -
ریاض . . . سی ایم ڈی . . . سعو دی عر ب کے دارلحکو مت ریا ض سے تعلق رکھنے والے نو جوان ما جد المالکی نے 22 زندہ اور زہریلے بچھو کھا کر عا لمی ریکا رڈ قا ئم کر دیا ہے۔ با قاعدہ طور پر22 بچھو ؤں کو دانتوں سے چبا کر کھا نے کے بعد بھی یہ نوجوان نارمل رہا اور اس کی صحت پر ان زہریلے بچھوؤں کے مضر اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکا رڈ ایک امریکی شخص Dean Sheldon کے پا س تھا جس نے 21بچھو کھائے تھے۔ سعودی نو جوان ما جد المالکی نے Deanسے صرف ایک زیا دہ یعنی 22بچھو کھاکر اس سا بقہ عالمی ریکا رڈ کو توڑ دیا۔