5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اورکزئی:سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں10شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پارہ چنار . . . اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دس شدت پسندہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں مختلف علاقوں میں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔آج سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی تازہ کارروائی کے نتیجے میں دس شدت پسند ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ادھر اورکزئی ایجنسی کے علاقے جبہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے اور مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔