5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارتی روپے کے لئے بھی مخصوص نشان وضع کیا جائے گا
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . سی ایم ڈی . . . امریکی ڈالر اوریورو سمیت کئی ممالک کی کرنسی اپنے مخصوص نشانات کے باعث دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ بھارتی محکمہ خزانہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ڈالر، Yen پونڈ اور یورو کی طرح بھارتی روپے کے لئے بھی نیا نشان مختص کیا جائے گا جو بھارتی کرنسی کی عالمی پہچان بنے گا۔ بھارت کے محکمہ خزانہ کی جانب سے اس سلسلے میں روپے کے حالیہ نشان Rs کے پہلے حرف R سے مطابقت رکھنے والے پانچ نشانات بھی وضع کئے گئے ہیں جن میں سے ایک کو بھارتی کرنسی کے علامتی نشان کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔