تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

این آر او نظر ثانی کیس میں کمال اظفر کو پیش ہونے کی اجازت

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ نے این آر او کالعدم قرار دئے جانے پر نظرثانی اپیلوں کے مقدمہ میں وفاق کے وکیل مسعود چشتی کی جگہ کمال اظفر کو پیش ہونے کی اجازت دے دی ہے ، بیرسٹر کمال اظفر نے ترمیم شدہ نظرثانی اپیل بھی دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوئس کیسز کو دوبارہ کھولنے کا کہنا بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہوگا۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سترہ رکنی بنچ نے این آر او فیصلے پر نظرثانی اپیلوں کے مقدمہ کی سماعت کی ، عدالت نے مختصر سماعت کے دوران مسعود چشتی کی جگہ کمال اظفر کو پیش ہونے کی اجازت دی جبکہ وفاق کی نظرثانی شدہ اپیل کو بھی زیرسماعت لانے کے لئے رجسٹرار آفس کو ہدایات جاری کیں، بعد میں مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی گئی جس آئندہ کی تاریخ سماعت کا اعلان بعد میں ہوگا ، کمال اظفر نے آج وفاق کی طرف سے ایک ترمیم شدہ اپیل دائر کی جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراض شدہ پیراگراف کو حذف کرتے ہوئے اضافی نکات بھی شامل کئے گئے ہیں، اس کے مطابق سپریم کورٹ نے این آر او فیصلے میں سوئس کیسز پر جینیوا کے مجسٹریٹ کے حکم کو مدنظرنہیں رکھا اور جب عدالت نے این آر او کو 4 ماہ کے لئے پارلے منٹ بھیجا تو اس آرڈیننس کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرلیا تھا ، ترمیم شدہ اپیل میں کہا گیا ہے کہ ملکی و سوئس قوانین کے مطابق سوئس کیسز دوبارہ کھولے نہیں جاسکتے اور وفاق کی طرف سے سوئس کیسز کو دوبارہ کھولنے کا کہنا، بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.