5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
داتا دربار دھماکوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی کی تشکیل
جنگ نیوز -
لاہور . . . حکومت پنجاب نے داتا دربار دھماکوں کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی حاجی حبیب الرحمان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو تین روز میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی میں ڈی آئی جی ڈاکٹر شعیب دستگیر بھی شامل ہیں،یہ کمیٹی داتا دربار انتظامیہ ، مقامی ایس پی، ڈی ایس پی، ایس ایچاور ڈیوٹی پر مامور اہل کاروں کے بیانات قلم بند کرے گی۔کمیٹی دھماکوں کے دوران سیکیورٹی فرائض میں غفلت برتنے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے تین روز میں رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔