5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
2010ء:چھ ماہ میں 59صحافی فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک
جنگ نیوز -
جنیوا . . . فارن ڈیسک . . . رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں 59صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔ ایرانی نشریاتی ادارے ’پریس ٹی وی‘ نے بتایا ہے کہ 2010ء کے پہلے چھ ماہ میں59 جبکہ 2009ء کے اسی عرصے کے دوران 53 صحافیوں کو ہلاک کیا گیا۔ غیر سرکاری تنظیم نے صحافیوں کے لیے میکسیکو خطرناک قرار دیا، جہاں اس سال 4صحافیوں کو فرض کی ادائیگی کے دوران ہلاک کیا گیا، ان ہلاکتوں کے پیچھیجرائم پیشہ افراد کا ہاتھ ہے۔ میکسیکو میں2000ء سے اب تک 61 صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ میڈیا کے لیے ہنڈراس، پاکستان، نائجیریا اور فلپائن خطرناک ممالک ہیں۔