5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
موبائل فون شہد کی مکھیوں کیلئے قاتل ہیں،سائنسی تحقیق
جنگ نیوز -
نیویارک . . . فارن ڈیسک . . . موبائل فون شہد کی مکھیوں کے لیے قاتل ثابت ہورہا ہے۔ موبائل فون سے خارج شعاعوں سے شہد کی مکھیا ں اپنی منزل کھو دیتی ہیں۔ امریکی اخبار ’نیو یارک ڈیلی‘ نے ایک حالیہ تحقیقکے حوالے سے کہا ہے کہ موبائل فون کی شعاعوں سے شہد کی مکھیاں ختم ہو رہی ہیں۔ امریکا میں شہد کی مکھیوں کی تعدادمیں گزشتہ برس سے تیس فیصد کمی ہونے کے امکانات ہیں۔ کرنٹ جرنل میں شائع تحقیق میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعوں سے شہد کی مکھیوں کی راستہ بتانے والی حس میں الجھن پیدا ہوجاتی اور وہ اپنی منزل سے بھٹک جاتیں ہیں۔ وسیع پیمانے پر استعمال مواصلاتی آلات سے شہد کی مکھیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بھارت کے شہر چندی گڑھ میں پنجاب یونیورسٹی کے محققین نے شہد کی مکھیوں کے چھتے کے پاس موبائل فون ایک دن میں دو بار15منٹ کے لیے آن کر کے رکھا اور یہ عمل تین ماہ تک دہرایا گیا،سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران شہد کی پیداوار رک گئی تھی۔