تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان کو کیرتھر کینال سے پانی نہ دینے پر سندھ کا پانی بند کرنے کی دھمکی

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان سردار محمد اسلم بزنجو نے تنبیہ کی ہے کہ اگر بلوچستان کو کیرتھر کینال سے حصے کا پانی پانی نہ دیا گیا تو ہم حب ڈیم سے سندھ کو پینے کے پانی کی فراہمی بند کرنے پر غور کریں گے۔ یہ بات صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان نے کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا ہر سال ربیع کے سیزن میں سندھ کی جانب سے پانی کی فراہمی کم کردی جاتی ہے، جس پر بلوچستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں ان کا یہ بھی کہناتھا کہ سندھ کی جانب سے پانی کم کرکے بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ بلوچستان کو کیر تھر کینال سے 2400کیوسک کی بجائے 1300کیوسک پانی مل رہا ہے، صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ پانی کے مسئلہ پر غور کے حوالے سے جلد صوبائی کابینہ کا اجلاس بلایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.