تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سرجیکل سامان کی رجسٹریشن کا عمل التوا کا شکار

جنگ نیوز -
کراچی . . . ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پروفیسر رشید جمعہ نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد وزارت صحت کے ماتحت سرجیکل سامان کی رجسٹریشن کا عمل التوا کا شکار ہوگیا ہے اور اب اختیارات صوبوں کو منتقل ہونے کے بعد اس پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے فارموسٹیکل پروفیشنل کلب کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پروفیسر رشید جمعہ نے کہا کہ وزارت صحت نے پہلی بار سرجیکل سامان کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل کرنا بھی شروع کردیا تھا۔لیکن 18ویں ترمیم کی منظوری اور صوبوں کو اختیارات ملنے کے بعد رجسٹریشن کے عمل پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سرجیکل سامان کی رجسٹریشن کا مقصد سامان کے معیار کی جانچ پڑتال کرنا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.