تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو ہمکیوں نہیں،حافظ حسین

جنگ نیوز -
کراچی . . . رہنما جمعیت علمائے اسلام حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ دہشتگرد قرار دیئے جانے والے طالبان سے جب امریکہ مذاکرات کرسکتا ہے تو پاکستان کے حکمرانوں کو کیا اعتراض ہے۔یہ بات انہوں نے کراچی میں دارالعلوم اسلامیہ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ قومی کانفرنس بلانے کیلئے ہمیشہ کسی بڑے سانحے کا انتظار کیوں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات خراب کرنے میں بلیک واٹر ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلح لشکر تشکیل دینے سے کراچی کے گلی کوچوں میں حالات مزید خراب ہوں گئے۔حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو آپس میں متحد ہونے کی ضرورت ہے جبھی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کسی قسم کی فرقہ واریت کی جنگ نہیں ہے لیکن کچھ شرپسند عناصر شہر میں فرقہ واریت کی فضا قائم کرکے کراچی کے امن کو تباہ کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.