تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دنیا بھر میں کوکین کا نشہ کرنے والوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
لندن . . . فارن ڈیسک . . . دنیا بھر میں کوکین کا نشہ کرنے والوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا۔ برطانوی اخبار’آئرش ایگزائمنر‘ کے مطابق کوکین کا استعمال کرنے والوں کی شرح اموات میں اضافہ ہو گیا ہے۔دو اسپتالوں کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ برسوں میں کوکین کے عادی افراد کی ہلاکتیں بہت زیادہ ہوئیں۔ ڈبلن کے اسپتال میں گزشتہ پانچ برسوں میں 19مریض لائے گئے جن میں سے 15کی ہلاکت ہو گئی،ان میں سے دس نے اسپتال میں دم توڑاجبکہ پانچ اسپتال سے جانے کے بعد ہلاک ہوئے۔ ایک اور اسپتال میں بھی دس کوکین کے عادی افراد ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والے کوکین کے عادی افراد کی اوسط عمر 25برس تھی اور ان میں80فیصد مرد تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.