تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سینیٹ کمیٹی کا دالحکومت میں سکیورٹی کے نام پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سخت نوٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ نے وفاقی دالحکومت میں سکیورٹی کے نام پر مختلف رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سخت نوٹس لیا اور انتظامیہ کو رکاوٹیں فوری ہٹانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان نے میریٹ ہوٹل کے باہر سیکورٹی کی دیوار پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میریٹ ہوٹل کے باہر والی سڑک پر بھی ناجائز قبضہ کیا گیا ہے، خود کش گاڑی ابھی بھی ہوٹل کے گیٹ پر جا سکتی ہے۔کمیٹی ارکان نے وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی کی چیکنگ انتہائی غیر معیاری ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ بعد میں کمیٹی ارکان میریٹ ہوٹل گئے اور سی ڈی اے کو میریٹ ہوٹل کے سامنے دو رویہ سڑک کی بند ایک سائیڈ کھولنے کی ہدایت کی۔ ذیلی کمیٹی ارکان نے شہر کے رہائشی مقامات پر قائم بلجیم سفارت خانے اور فرنچ کلچرل سنٹر کے فٹ پاتھس پر قبضہ کا بھی نوٹس لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.