تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

این آر او فیصلے پر عمل درآمد کی سمری دوبارہ وزیراعظم کو بھیجنے کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دئے گئے این آر او سے متعلق اپنے فیصلے پر عمل درآمد کی نئی سمری وزارت قانون کی طرف سے وزیراعظم کو دوبارہ بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ این آر او عملدرآمد کیس میں پہلے جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے ایف آئی اے میں احمد ریاض شیخ کے تقرر اور ترقی کے مقدمہ کی سماعت کی ، احمد ریاض شیخ کی ترقی میں ذمہ داروں کے تعین پر پرائم منسٹر سیکریٹریٹ نے دوسری انکوائری رپورٹ پیش کی جس کے مطابق اس میں کسی کے خلاف ذمہ داری کا ٹھوس تعین نہیں ہوسکا، اس کیس میں وزارت داخلہ کے متاثرہ افسر طاہر سرفراز کے وکیل افتخار گیلانی کو فریق بننے کی اجازت دے دی گئی ، انہوں نے اپنے پاس کئی اہم حقائق موجود ہونے کا دعوی کیا اور کہا کہ احمد ریاض شیخ کیس میں ذمہ داری متعلقہ سیکریٹری داخلہ کی بنتی ہے ، عدالت کے پوچھنے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نئی رپورٹ میں بظاہر ذمہ داری تو سلیکشن بورڈ کی نظرآتی ہے ، بعد میں مقدمہ کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ، سپریم کورٹ نے این آر او فیصلے پر عمل درآمد کے مرکزی کیس کی سماعت کی تو وزارت قانون کو حکم دیا گیا کہ اس بارے میں دوبارہ وزیراعظم کو سمری بھیجی جائے ، عدالت نے کہا کہ یہ سمری دوربارہ نہ بھیجی گئی تو سیکریٹری قانون کو عدالت میں آکر بتانا ہوگا، مقدمہ کی مزید سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.