5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کابینہ میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے،صوبائی وزیرسردار اسلم بزنجو
جنگ نیوز -
کوئٹہ…صوبائی وزیر آبپاشی سردار اسلم بزنجو نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر کابینہ سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے لاپتہ افراد کی رہائی کے بجائے اس میں اضافہ ہورہا ہے۔ کوئٹہ میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے ہم لاپتہ افراد کیلئے آواز بلند کرتے کرتے تھک گئے ہیں،لیکن کوئی ہماری بات نہیں سنتا لوگ ہم سے مایوس ہورہے ہیں اب تو ہمیں اپنے آپ کو وزیر کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پیکج مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے کیونکہ اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں ہمارا آزاد گروپ ہے اگرچہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ، لیکن ہم اپنی اپنی وزراتوں سے مستعفی ہونے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ اب اس کابینہ میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔