تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دوران سماعت لوڈشیڈنگ پرپشاور ہائیکورٹ کا ازخود نوٹس

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور ہائیکورٹ نے صوبے کی عدالتوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورت حال کا از خود نوٹس لیا ہے ۔پیر کے روز پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس دوست محمد خان نے صوبے کی اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ میں بجلی کی لوشیڈنگ کی صورت حال کا نوٹس لیا۔ عدالت عالیہ نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اشتیاق ابراہیم اور ڈپٹی اٹارنی جنرل مزمل خان کو طلب کرکے عدالتوں میں دوران سماعت لوڈشیڈنگ کی وجہ معلوم کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ لوڈشیڈنگ کی صورت حال کی زمہ داری پیسکو پر عائد ہوتی ہے، جس پر عدالت نے پیسکو حکام کو کل عدالت میں طلب کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.