تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:ڈاکٹر عافیہ کیس،تفتیشی افسر کی درخواست منظور

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی مقامی عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا کا مقدمہ سی کلاس کرتے ہوئے خارج کردیاہے۔مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ زبیحہ خٹک نے کی۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں موقف اختیا ر کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا سے متعلق مقدمے کا نہ تو کوئی گواہ ہے اورنہ ہی کوئی ثبوت ۔لہذا مقدمہ سی کلاس کردیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا کا مقدمہ19جون 2004کو تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کیاگیاتھا۔ مقدمے میں انکے سابق شوہر پر شک کا اظہار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اسلام آباد کیلئے روانگی کے وقت گھر کے قریب سے اغوا کیاگیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.