تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب اسمبلی میں دہشتگردی کے واقعات کیخلاف متفقہقرارداد منظور

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی نے متفقہ طورپر داتا دربار سمیت پنجاب میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے خلاف قرار داد مذمت منظورکی ہے۔ اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیئے جائیں گے۔ قرار داد وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے پیش کی جس میں کہا کہاگیا کہ داتا دربار میں خود کش حملے انسانیت پر حملے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ قرارداد میں احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کی بھی مذمت کی گئی اور کہاگیاکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پورا ایوان پرعزم اور متحد ہے اور جنگ جیتیں گے۔وزیرقانون کی پیش کردہ قرار داد کی کسی نے مخالفت نہیں کی۔اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری ظہیرالدین کا کہناتھا کہ داتا دربار پر حملہ نائن الیون سے بھی بڑا واقعہ ہے،جو اہل اسلام،اہل پاکستان اوراہل پنجاب کی روح اور قلب پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مساجد، اسکول اور پولیس محفوظ نہیں ہے۔لاہورمیں دہشت گردی نہ رکنا حکومت کی ناکامی ہے،اس کا اعتراف کیا جانا چاہیئے-جس کیلئے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ جائز ہے۔ پیپلزپارٹی کے رکن شوکت بسرا نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب پولیس کو برطرف کیا جائے،اگر داتا کی نگری محفوظ نہیں تو پھر حکمرانوں کو مزید حکومت کرنے کا حق نہیں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.