تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملے کے ملزمان سمیت6افراد گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور…سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے کہا ہے کہ لاہور میں دہشت گرودں کے کئی گروہ کام کر رہے ہیں اور ان میں سے ایک گروہ سے تعلق رکھنے و الے6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاہے۔لاہور پولیس لائینزمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لاہور میں احمدی عبادت گاہوں ، راولپنڈی میں پریڈ لین ،کراچی میں یوم عاشورہ سمیت لاہور میں گلشن اقبال،سمن آباد اور جناح اسپتال میں ملزم کو چھڑانے کی کوشش کرنے والے6 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیاہے،جن سے بھاری مقدار میں گولہ بارود،اور جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے۔انھوں نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق حرکت الجہاد اسلامی اور فضل محسود گروپ سے ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.