تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

تھر سمیت اندرون سندھ میں بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

جنگ نیوز -
کراچی…تھر سمیت اندرون سندھ کی ساحلی پٹی میں شدید گرمی کے بعد ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ مانسہرہ اور سوات میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔تھر کے علاقے عمرکوٹ، کھیر تھر کی جابلو پٹی،ٹھٹھہ اور بدین سمیت اندرون سندھ کی ساحلی پٹی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور اندرون سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ادھر سوات میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ضلع مانسہرہ میں بھی موسلا دھار بارش کے بعد موسم کا مزہ لینے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور بارش کو خوب انجوائے کیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.