تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچ قوم پرستوں کو حراست میں رکھنے کاسلسلہ بندکیاجائے، انیس ایڈوکیٹ

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن انیس ایڈوکیٹ نے بلوچستان میں قوم پرست بلوچ رہنما وٴں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ بلوچستان میں بلوچ قوم پرست رہنماوٴں اورکارکنوں کی گرفتاریوں میں ایک بارپھربہت تیزی آگئی ہے اور گرفتارشدگان کو عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے نامعلوم مقام پرمنتقل کیاجارہاہے جس کے باعث بلوچستان کے عوام میں شدیدبے چینی پھیل رہی ہے۔انیس ایڈوکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بے گناہ بلوچ قوم پرست رہنماوٴں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے اور گرفتار شدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اوراگران پر کوئی مقدمہ ہے توانہیں عدالتوں میں پیش کیاجائے اورغیرقانونی حراست میں رکھنے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.