تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بی بی کے قاتلوں کے سراغ کیلئے قابل افسران کا کمیشن بنایا جائے،ناہید خا ن

جنگ نیوز -
کراچی…بے نظیر بھٹو کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا قسم کھا کر کہتے ہیں کے قاتلوں کو نہیں چھوڑے گے،اس بات کا اعلان پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما ناہید خان نے کراچی میں5 جولائی کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔انہوں نے صدر اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ قابل افسران پر مشتمل کمیشن بنائے جائے جو بی بی کے قاتلوں کا سراغ لگائے ۔ ملک کا صدر اور وزیر اعظم پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اس دور میں اگر قاتلوں کا پتہ نہیں لگایا جاسکا تو اس سے بڑی اور بدقسمتی نہیں ہوسکتی۔ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو کفیر کرادر تک پہنچانا انتقام نہیں18کرورڑ عوام کے ساتھ انصاف ہوگا۔ کارکن مایوس نہ ہوں وہی پارٹی کی ریاست کے امین ہیں۔ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے لوگ پارٹی کا ایک چھوٹا حصہ ضرور ہیں اصل پیپلز پارٹی کارکن اور عوام ہیں ۔ کارکن صفوں میں اتحاد قائم کریں پیپلز پارٹی وڈیروں اور جاگیرداروں کی محتاج نہیں ہونی چاہیے۔ ہم گڑی خدا بخش کو سیاسی کعبہ مانتے ہیں ہمیں کسی سے سیاسی سبق اور ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں۔ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے اگر اپنی روش نہیں بدلی تو وہ سن لیں وہ ایوانوں میں نہیں رہ سکیں گے ۔ ملک میں موجود دہشت گردی کاذمہ دار جنرل ضیا اور اس ملک کی جڑیں کوکھلی کرنے کے ذمہ دار فوجی ڈکٹیٹر ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.