5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
متاثرین داتا دربار کے غم میں برابر کی شریک ہیں،حافظ سعید
جنگ نیوز -
لاہور…جماعتہ الدعوتہ کے امیرحافظ محمد سعید نے داتا دربار سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔وہ سانحہ لاہور کے حوالے سے بلائے گئے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے فتنہ فساد اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی خوفناک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی باہم قتل و غارت گری جائز نہیں نہ ہی اسلام مسلمانوں کو ایسے عمل کی اجازت دیتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ علما اکرام پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول بر قرار رکھنے میں بھرپور ادا کریں اور مسلمانوں کو فرقہ واریت ک ناسور سے بچانے کی کوشش کریں۔