تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کیلئے نیا شیڈول

جنگ نیوز -
اسلام آباد… سوئی ناردن گیس کمپنی کے حکام اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کے بعد پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کیلئے نیا شیڈول طے پا گیا ہے اور منگل کوپوٹھوہار اور بہاولپور ریجن کے اسٹیشنز بند نہیں ہوں گے۔ صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ پوٹھوہار اور بہاولپور ریجن میں منگل کی بجائے ہفتے کو سی این جی اسٹیشن بند ہوں گے۔ اس طرح اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت اٹک سے جہلم تک اور بہالپور، رحیم یار خان اور صادق آباد کے تمام سی این جی اسٹیشنز منگل کے روز کھلے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور گوجرانوالہ ریجن میں سی این جی اسٹیشنز منگل کے روز بند ہوں گے۔ فیصل آباد اور شیخوپورہ ریجن میں سی این جی اسٹیشنزبدھ کے روز بند ہوں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.