5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسلام آباد پشاور موٹر وے سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
جنگ نیوز -
پشاور…کسٹمز انٹیلی جنس حکام نے اسلام آباد پشاور موٹر وے کے رشکئی انٹر چینج پر ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کسٹم حکام کے مطابق اسلام آباد جانیوالی ایک سوزوکی کار کو تلاشی کیلئے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم گاڑی میں سوار ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی کسٹم حکام نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم گاڑی سے 195 کلو گرام چرس اور 54 کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی۔ منشیات کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں ایک کروڑ 34 54 لاکھ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔