تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دہلی ہائیکورٹ نے آرمی چیف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

جنگ نیوز -
دہلی…دہلی ہائیکورٹ نے خواتین افسران کومستقل کمیشن نہ دینے پر بھارتی آرمی چیف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ نئی دہلی میں ہائیکورٹ کے جج جی ایس سیستانی نے آرمی چیف کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کونوٹس خواتین افسران کومستقل کمیشن نہ دینے کے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے کے باعث دیا گیا ہے۔ اس بارے میں سیکریٹری دفاع سے ان کاردعمل بھی طلب کیا گیا ہے۔ مستقل کمیشن نہ دینے پر60سے زائد حاضر سروس اور ریٹائرڈ خواتین نے پٹیشن دائر کی تھیں۔ درخواست گزارخواتین کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے مرد افسران کو مستقل کمیشن دیا گیا تاہم عورتوں کو بھارتی آرمی میں مستقل کمیشن نہیں دیا گیا۔ عدالتی فیصلے کا اطلاق مستقبل میں فوج میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین پر بھی ہوگا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.