5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بر طا نیہ : رہا ء ہونیوالے دہشتگر د کی بیماری کی تشخیص غلط ،ڈا کٹر تنقید کی زد میں
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…بر طا نیہ میں بیمار ی کے باعث رہا ئی پانے والے دہشت گر د کی تشخیص غلط نکلی اور ڈاکٹر نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے ۔بر طا نیہ میں لوکر بائی کیس کے مبینہ بمبارعبد الباسط کو گز شتہ سال پروسٹیٹ کینسرتشخیص ہو نے کے بعدطبی بنیا دوں پر رہا کر دیا گیا تھا تا ہم اب ڈا کٹر کا کہنا ہے کہ اس کی تشخیص غلط تھی اورعبدالبا سط نامی دہشت گر د مزید بیس سا ل زندہ ر ہ سکتاہے ۔پر و فیسر Karol Sikora کا کہنا ہے کہ اس بات کی پچاس فیصد امکا نا ت تھے کہ عبد البا سط چھ مہینے سے زیا دہ زندہ نہیں رہے گا لیکن اس با ت کے بھی برابر امکا نا ت تھے کہ وہ لمبی عمر پاسکتاہے۔ڈاکٹر کیر ل کی تشخیص کے بعد گز شتہ سال عبد البا سط کی سز ا میں کمی کر کے اسے رہا کرکے لیبیا روانہ کر دیا گیا تھا جہاں گیا رہ ما ہ گزرنے کے بعد آ ج بھی وہ اپنی زندگی گزار ہا ہے ۔واضح رہے کہ عبدالباسط پر نہ صرف لوکربائی کیس کے بمبار ہونے کا الزام تھا بلکہ اسے جاسوسی کے الزام میں بھی قید کیا گیا تھا۔