تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان میں نیٹو کے3فوجی ہلاک،رواں سال تعداد331ہو گئی

جنگ نیوز -
کابل…افغانستان میں جاری لڑائی میں تین نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے جس کے بعد رواں برس افغانستان میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد331 ہوگئی۔ ایساف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے مغربی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ ملک کا مغربی علاقہ نسبتاً پر امن ہے۔ ایک تیسرا نیٹو فوجی جنوبی افغانستان میں گشت کے دوران ہلاک ہوا۔ ایساف کے بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ تازہ ترین ہلاکتوں کے بعد افغانستان میں رواں برس ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 331 ہوگئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.