تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چیف جسٹس پرویزمشرف کو آئین توڑنے پر سزاے موت دیں،راجہ ریاض

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے سینئروزیر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لیتے ہو ئے سابق صدر پرویز مشرف کو آئین توڑنے پر سزائے موت دیں۔ انھوں نے یہ بات لاہور میں پانچ جولائی کے حوالے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کے زیراہتمام منعقدہ سیمنار سے خطاب میں کہی،سیمنار سے پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ صدرزرداری صرف جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کوشاں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف منہ توڑ جواب دینے کیلئے سب کو متحد ہو کر چلنا ہوگا۔راجا ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ خود جمہوریت کے چیمپئن ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.