5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے فیروزآباد سے پولیس نے پشاور کے ایک اسپتال میں بم دھماکے میں ملوث ایک اہم طالبان کمانڈر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ فیروز آباد کی حدود سے تحریک طالبان پاکستان کے ایک اہم کمانڈر تاج محمد کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا ،ملزم طالبان رہنما بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے جو صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں قائم پشاور کمپلیکس اسپتال میں ہونیوالے بم دھماکے سمیت فورسز اور اسکولوں پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔