تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیلی وزیراعظم صدر اوباما سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس ... اسرائیلی وزیراعظم بارک اوباما سے ملاقات کے لئے امریکا روانہ ہو گئے ۔دونوں رہنماوں کے درمیاں ملاقات آج ہوگی ۔ملاقات کے دوران غزہ کا موضوع سرے فرست ہو گا ۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو وائٹ ہاوس کے دورہ کے دوران صدربارک اوباما سے ملاقات کریں گے ۔اس موقع پر دونوں رہنما باہمی تعلقات ،عالمی مسائل اور یہودی آبادکاری پر اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کے لئے بات چیت کریں گے ۔دونوں رہنما اس سے پہلے مارچ میں ملاقات کرچکے ہیں ۔دوسری جانب اسرائیل نے عالمی برادری کو تعمیراتی سازوسامان غزہ پہنچانے کے لئے اجازت دے دی جس کا اقوام متحدہ نے خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ خطہ کی اقتصادیات کو بہتر بنانے کے لئے غزہ کا معاثرہ مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا ۔ادھریورپ کے پانچ ممالک اٹلی ،فرانس ،جرمنی، سپین اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے بیجے گئے ایک مشترکہ خط میں اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ وہ فلسطین کی پالیسی پر نظرثانی کرے اور اسے تبدیل کرے ۔یورپ کے وزرائے خارجہ کے وفد نے اسرائیل کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے۔وزارئے خارجہ کا وفد غزہ کا دورہ کرے کا ۔وزرائے خارجہ کا وفد اس موقع پراسرائیل کی جانب سے غزہ کے لئے اعلان کی گئی ترجیحات کی پیش رفت کا جائزہ لے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.