5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
طالبان امیر ملا عمر کو گرفتار کرلیا گیا،امریکی بلاگرکا دعویٰ
جنگ نیوز -
واشنگٹن… سمیع ابراہیم…امریکی بلاگ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہاافغانستان میں طالبان امیر ملا عمر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔امریکی بلاگرنے اپنے بلاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ طالبان امیرملا عمر کو 27 مارچ کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔بریڈ نامی بلاگر نے اپنے بلاگ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے ۔بریڈ ہوم لینڈ سیکورٹی میں ملازم رہے ہیں اور امریکی فوج سے بہت قریب رہے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع یا پاکستان حکام نے ملا عمر کی گرفتار ی کی تصدیق نہیں ہے۔