5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیو کراچی سے ڈکیتیوں میں ملوث3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے نیو کراچی سے ڈکیتیوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق نیو کراچی میں ڈگری کالج کے قریب اطلاع ملنے پرتین ملزمان احمد عرف چاند،نعمان اور فہد کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے اسلحہ،چھینی گئی موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمدکرلیے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان گھروں میں ڈکیتیاں کرنے اوراسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔