5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی : لاسی گوٹھ اور فیروز آبادمیں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقوں لاسی گوٹھ اور فیروز آبادمیں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق نیوکراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے35سالہ عامربنگش کو شدید زخمی کردیا جسے اسپتال منتقل کیاجارہا تھاکہ وہ راستے میں دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے، ادھر فیروزآباد میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیاجسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے