تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عطاآباد جھیل میں پانی کا اخراج13ہزار کیوسک سے زائد ہوگیا

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل میں پانی کی آمد14100کیوسک جبکہ اخراج13470کیوسک ہوگیاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گلیشئر پگھلنے کے عمل میں تیزی کے بعد جھیل میں پانی کی آمد14100کیوسک جبکہ اخراج13470کیوسک ہورہاہے۔ادھر عطاآباد جھیل کے کنارے تک سڑک بنانے کاکام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر ظفر وقار تاج نے جیونیوز کو بتایا کہ ایک ہفتے کے اندرجھیل کے کنارے تک سڑک مکمل کرلی جائے گی جس کے بعدایک بڑا بہتا ہوا پل جھیل میں اتارا جائے گا جس کے ذریعے بیک وقت پانچ بڑے ٹرکوں یا ان کے برابر سامان منتقل کرنے کی گنجائش ہوگی۔اس کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی سامان کی بڑی مقدار میں نقل و حمل ممکن ہوسکے گی ۔اوربالائی ہنزہ گوجال کے علاقوں میں بھی امدادی سامان کی ترسیل میں تیزی آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.