5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شادی کی مخصوص روایتی بگھیاں اب جدید انداز میں
جنگ نیوز -
نیو یارک…سی ایم ڈی…عام روایتی بگھیوں میں دلہا دلہن کی سواری جاتی ہوئی تو کئی لوگوں نے دیکھی اور سراہی ہونگی۔گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور شادی کی بگھیوں کے ڈیزائن بنانے کے جنونی شخص Dan Dismileنے ان تینوں انداز کو ساتھ ملاکر کچھ نیا تخلیق کرنے کا سوچااور ایک جدید ڈیزائن کی بگھی تخلیق کرلی۔زیرِ نظر تصاویر اس جدید دور کی جدید بگھی کی ہیں جن میں عام روایتی گھوڑوں کے بجائے موٹر سائیکل بگھی گھسیٹتی نظر آرہے جبکہ مکمل طور پر یہ خاص بگھی اپنے اندر گاڑی ،موٹر سائیکل اور بگھی تینوں کی خصوصیات سموئے ہوئے ہے۔عام روایتی بگھیوں کی طرحCinderella Meets Harleyنامی اس جدید بگھی کا انٹیریر بھی خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔