تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نائیجیریا:ڈی ایٹ کانفرنس جمعرات سے شروع ہو گی

جنگ نیوز -
ابوجا…نائیجریا میں جمعرات کو ڈی ایٹ کانفرنس شروع ہورہی ہے۔ اجلاس میں پاکستان سمیت آٹھ ترقی پذیر ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اجلاس کے موقع پر مسلم رہ نماؤں سے ملاقاتوں میں ایران کیخلاف پابندیوں پر بات کریں گے۔نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ڈیولپنگ ایٹ اجلاس میں عالمی کساد بازاری، موسمی تبدیلیاں اور رکن ممالک کے درمیان تجارت میں 10 سے 15 فی صد اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں نائیجریا کی نمائندگی صدر گڈلک جوناتھن، ترکی کی صدر عبداللہ گل، مصر کی وزیراعظم احمد نازف، بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور ملائیشیا کی نمائندگی نائب وزیراعظم محی الدین یاسین کریں گے۔ جبکہ انڈونیشیا اور پاکستان کے وزرا اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جانے کا امکان ہے۔ اور اس سلسلے میں صدر احمدی نژاد نائیجیرین ہم منصب سمیت دیگرمسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.