تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی :ایٹمی بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی معطل بحران سنگین ہونے کا خدشہ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ایٹمی بجلی گھر سے کے ای ایس سی کو 80میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے بجلی کا بحران مزید سنگین ہوگیاہے۔ کینپ کے ترجمان طارق رشید کے مطابق مرمت کی غرض سے بند کئے گئے ایٹمی بجلی گھر کی بحالی میں کم از کم دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا ۔زرائع کے مطابق دو ماہ سے زائد کا عرثہ گزرجانے کے باوجود کے ای ایس سی کو ڈیفینس ڈی سیلینیشن پالنٹ سے 84میگاواٹ بجلی کی فراہمی پہلے ہی معطل ہے۔کے ای ایس سی زرائع نے مزید بتایا ہے کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2،6،بفرزون ، شادمان ٹاون سمیت نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز میں گزشتہ شب سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ملیر کے بیشتر علاقوں سے کم وولٹیج کی شکایات بھی وصول ہوئی ہیں ۔گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد کے ای ایس سی کے 100سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے تھے ۔کے ای ایس سی انتظامیہ نے پری مون سون یا مون سون کی متوقع بارشوں سے نمٹنے کی تاحال کوئی واضح حکمت کا علان نہیں کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.