5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف نیپرا،پیپکو اور واپڈا کو نوٹس جاری
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ نے بجلی کی قیمتوں میں سات اعشاریہ چھ فیصد اضافے کے خلاف درخواست پر پیپکو،نیپرا اورواپڈاحکام کو21جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت کے ر وبرو امتیاز قریشی نے درخواست دائر کی تھی کہ عدالت میں لوڈشیڈنگ ،بجلی کی قیمتوں میں سابق اضافوں کیخلاف درخواستیں زیرسماعت ہیں جن کاابھی فیصلہ ہوناباقی ہے لیکن حکام نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کردیاہے جس کامطلب ہے کہ حکومت اورواپڈاحکام کو عدالت کی کوئی پرواہ نہیں لہذاعدالت اس کانوٹس لے اورمتعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قراردے ۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین سے جواب طلب کرلیا۔