5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:رسالہ پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے رسالہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینئے گئے موبائل فونز برآمد کرلئے۔پولیس کے مطابق صدر کے علاقے رسالہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں اور جرائم کی واردتوں میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،،گرفتار ہونے والے ملزمان میں آفاق اور نادر شامل ہیں،جن کے قبضے سے ٹی ٹی پستول،رائفل اور چھینئے گئے8 موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں،،جبکہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔