تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رحیم یارخان :تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ،3ہلاک

جنگ نیوز -
رحیم یارخان …رحیم یارخان میں تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم سے تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اسپتال زرائع کے مطابق رحیم یار خان میں پیر شہیداں روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تیز رفتاری کے باعث زور دار تصادم سے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں شیخ زید اسپتال لیجایا گیا جہاں تین افراد مجاہد ، درشن اور ایک نا معلوم شدید زخمی ہونے کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ منور اور علی شدید زخمی ہیں جنہیں رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں طبی امداد دی جار ہی ہے اسپتال زرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ورثہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.