5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بارشوں کا پانی آنے سے دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
سبی… بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بارشوں کا پانی دریائے ناڑی میں آنے سے سبی کے مقام پراونچے درجہ کا سیلاب ہے جبکہ ضلع ہرنائی میں بارش سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔محکمہ آبپاشی کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ ضلع ہرنائی میں پری مون سون بارشیں کا پانی دریائے ناڑی میں آگیا ہے اوراس وقت81ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے جس سے دریائے ناڑی میں اونچے درجہ کا سیلاب بہہ رہا ہے۔سب انجینر محکمہ آبپاشی سبی یوسف لونی نے جیو نیوز کو بتایا کہ دریائے ناڑی میں ڈیڈھ لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش ہے موجودہ سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ضلع بولان کے علاقے حاجی شہر میں زمینداروں کی جانب سے گنڈاجات باندھنے کی وجہ سے کسی علاقے میں پانی داخل ہوسکتا ہے انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ آب پاشی کے عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ضلع ہرنائی میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں ۔عید گاہ سمیتکئی کچے مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔