تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خضدار کے وکیل کے اغواء کیخلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…خضدار کے وکیل منیراحمد ایڈوکیٹ کے اغوا کے خلاف بلوچستان بارایسوسی ایشن کی اپیل پروکلا نے دوسرے روز بھی صوبے بھرمیں عدالتی کاروائی کابائیکاٹ کیا۔بلوچستان بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امین اللہ کاکڑ نے بتایا کہ آج دوسرے روز بھی صوبے کی کسی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوا انہوں نے بتایاکہ خضدارکے وکیل منیر احمد ایڈوکیٹ کے اغوا کو گیارہ روز سیزیادہ ہوگئے ہیں لیکن اسے بازیاب کرانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.