تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رحیم یار خان:تھانہ منٹھار اپنی عمارت اور بنیادی سہولتوں سے محروم

جنگ نیوز -
رحیم یار خان…رحیم یار خان سرکل میں2007 سے قائمتھانہ منٹھار اپنی عمارت اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہے جبکہ لاک اپ نہ ہونے کے باعث دو بار ملزمان فرار ہو چکے ہیں۔ بلڈنگ نہ ہونے کے باعث تھانہ دوکانوں پر ایک کرائے کے چوبارے پر قائیم کیا گیا ہے جہاں نہ تو تھانے کا ریکارڈ محفوظ ہے اور ناہی پولیس جبکہ لاک اپ نہ ہونے کے باعث پولیس کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دو بار سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان فرار ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت مقدمات میں مطلوب گرفتار ملزمان کو زنجیروں میں جکڑ کرا یک کمرے میں رکھا جاتا ہے جبکہ گرمیوں کے کرے شدید گرم ہوجاتے ہین اور تھانے میں بیٹھنا نا ممکن ہو جاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.