5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بنوں:ٹاون شپ کے مکینوں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ،روڈ بلاک
جنگ نیوز -
بنوں…بنوں میں ٹاون شپ کے مکینوں نے طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بنوں کوہاٹ روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے بلاک کردیا۔بنوں ٹاون شپ میں گزشتہ چالیس گھنٹوں سے بجلی کی طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں نے بنوں کوہاٹ روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے بلاک کردیا مظاہرین سابق ناظم محمد رفیق کی نگرانی میں واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے مظاہرین نے واپڈا کو ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو واپڈا دفاتر کا گھیراو کریں گے،بنوں کوہاٹ روڈ کی بندش سے پشاور اور کوہاٹ کے درمیان سینکڑوں لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور انھیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔