5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری
جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1444.76فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1171.95 فٹ ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد2 لاکھ2ہزار اور اخراج ایک لاکھ75 ہزار کیوسک جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد53ہزار8 اور اخراج32 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔مجموعی طور پر تربیلا اور منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ(4.687) چھیالیس لاکھ ستائسی ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا۔تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ16لاکھ74 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ30لاکھ13 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔