5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ ایک اور کشمیری جاں بحق
جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔24 روز کے دوران12 کشمیری بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کا شکار ہوچکے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سری نگر میں پیر کو ایک نوجوان کے غائب ہونے پر کشمیریوں نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ مقبوضہ وادی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ گیارہ جون کو شروع ہوا تھا جب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیلنگ سے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا ۔ بھارتی انتظامیہ طاقت کے زور پر احتجاج کو دبانے کی کوشش کررہی اور ایک ماہ سے بھی کم مدت میں جاں بحق ہونے والے کشمیریوں کی تعداد12 ہوگئی ہے ۔