تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فیفا کی دھمکی کام کرگئی، نائیجیرین فٹبال ٹیم بحال

جنگ نیوز -
ابوجا…فیفا کی دھمکی کام کرگئی ، نائجیریا کی حکومت نے فٹ بال ٹیم کو بحال کردیا،نائیجرین فٹ بال فیڈریشن نے حکومت کو ٹیم کی تشکیل نوکرنے اور کھیل کے فروغ کے لیے مذیداقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔نائیجیریا کے صدرGoodluck Jonathan نے فٹ بال ورلڈکپ میں خراب کارکردگی پرنائیجیریا کی فٹ بال ٹیم کودوسال کے لیے معطل کردیا تھا،جس کے بعد فیفا نے نائیجیرین حکومت پرواضح کیا کہ اگر پیرتک فٹ بال ٹیم کو بحال نہ کیاگیا تو فیفا بھی نائیجریاکی رکنیت معطل کردے گی۔صدارتی ترجمان کاکہناہے کہ ٹیم کو بحال کردیاگیاہے البتہ فٹ بال فیڈریشن نے ٹیم کی بہتری کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ عالمی سطح پر ٹیم بہتر سے بہتر کارکردگی دکھاسکے۔نائیجرین شائقین نے ٹیم کی بحالی کے فیصلے کوخوش آئند قراردیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.