5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور : اراکین کی ڈگریوں کی پڑتال 10 جولائی تک مکمل ہوجائیگی
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا میں ارکان پارلیمنٹ اور ممبران صوبائی اسمبلی کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال دس جولائی تک مکمل کر لی جائے گی ۔ یونیورسٹی زرائع کے مطابق ڈگریوں کی جانچ پڑتال کاکام جاری ہے جسے دس جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا یونیورسٹی زرائع کے مطابق ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے وہ مکمل طور پہ باختیار ہیں اور ڈگریوں کی جانچ پرتال کا مرحلہ مکمل ہونے پر فہرستیں جاری کر دی جائینگی ۔