5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں موسم ابر آلود رہنے اور بارش کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
کراچی… محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پرابر آلود رہنے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 سے37 ڈگری سیٹنی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔اور کم سے کم درجہ حرارت29.0 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔جبکہ کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں10 سے15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب51 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بعد دوپہر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔